27 اگست 2012 - 19:30

کراچي ميں فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاري ہيں جس ميں گذشتہ 24گھنٹوں ميں16افراد ہلاک ہو چکے ہيں.صرف گذشتہ آدھے گھنٹے ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں 4 افراد جاں بحق ہوئے.

ابنا: پوليس کے مطابق جہانگير روڈ پر نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ، اور لائنز ايريا ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق ہو ئے جبکہ سہراب گوٹھ پر بھي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہو گيا. اس سے قبلکراچي کے علاقے اورنگي ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ايک شخص ہلاک جبکہ ايک زخمي ہوگيا. ماڑي پورميں فائرنگ سے ايک شخص جاں بحق ہوا. کھارادر ميں ہوٹل پر فائرنگ سے تين افراد شديد زخمي ہوئے جن ميں سے دو افراد اسپتال ميں زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے. لانڈھي 36 بي ميں فائرنگ کرکے ايک شخص کو قتل کردياگيا،منظور کالوني ميں چھريوں کے وار سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرديا گيا. گارڈن ميں جھنڈا چوک کے قريب فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان کوہلاک کرديا جس کي شناخت سلمان خان کے نام سے ہوئي. کورنگي انڈسٹريل ايريا ميں مرتضي? چورنگي کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوا. بلديہ ٹاون ميں فائرنگ سے گزشتہ روز زخمي ہونے والا ايم کيو ايم کا کارکن رفيق دوران علاج اسپتال ميں چل بسا.اس سے قبل صبح کوملير کے علاقے ميمن گوٹھ ميں فائرنگ سے ايک شخص ہلاک جبکہ تين افراد زخمي ہوئے مقتول کي شناخت عرض جوکھيو کے نام سے ہوئي، لياري ميں احمد شاہ بخاري روڈ سے ايک شخص کي تشدد زدہ لاش ملي، مقتول کو گولياں مارکرقتل کيا گيا. ناظم آباد کے علاقے اورنگ آباد ميں مکان سے خاتون کي کئي روز پراني لاش ملي.

.......

/169